جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

اب تک 300 سے زیادہ ایرانی ساختہ ڈرونز مار گرا چکے ہیں، یوکرین

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب تک ایرانی ساختہ 300 سے زائد ڈرونز مار گرا چکا ہے۔

دوسری جانب ایران مسلسل روس کو ڈرونز فراہمی کی یوکرینی اور مغربی رپورٹس کی تردید کر رہا ہے۔

یوکرینی فضائیہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوج اب تک 300 سے زائد ڈرونز کو مار گرا چکی ہے۔

ڈرون یوکرین میں جنگ کے دوران روس کا اہم ہتھیار بن چکے ہیں اور پچھلے مہینے میں اکثر توانائی کے اہم انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال  ہوتے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.