بدھ 23؍ربیع الثانی 1445ھ8؍نومبر 2023ء

اب تک 2 لاکھ 3 ہزار 639 غیر قانونی افغان اپنے ملک جا چکے

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا مختلف طریقوں سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک 2 لاکھ 3 ہزار639 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔

روزانہ ہزاروں غیر رجسٹرڈ افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔

خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لیے ٹرانزٹ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز 5085 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، 5085 افغان شہریوں میں 1475 مرد، 420 خواتین اور 2190 بچے شامل تھے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کیماڑی جنید خان کا کہنا ہے کہ 550 سے زائد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

جنید خان نے بتایا کہ 461 افراد کو ان کے ممالک بھیجا جا چکا ہے، غیر قانونی طور پر مقیم 100 افراد کو آج اپنے ممالک واپس بھیجا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.