بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اب تک ہمارا ایشیا کپ بہترین رہا، فائنل کے منتظر ہیں، سری لنکن کپتان

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان دسن شناکا نے کہا ہے کہ اب تک ہمارا ایشیا کپ بہترین رہا ہے، اب فائنل کے منتظر ہیں۔ 

دسن شناکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2022ء کا فائنل کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بہت اچھی ٹیم ہے۔

سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ اب تک ایشیا کپ میں میچز بڑے سنسنی خیز رہے ہیں، اب ہم فائنل میچ کے منتظر ہیں، ہماری نظریں پاکستان کے خلاف فائنل پر مرکوز ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان فائنل کل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنے بیان میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ جیت کر سیلاب زدگان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا چاہتے ہیں۔

علم میں رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلے مرحلے میں بھارت سے شکست کے بعد ہانگ کانگ کو شکست دے کر ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ 

سپر فور میں قومی ٹیم نے بھارت کو ہراکر اپنا بدلہ لیا جبکہ افغانستان کو بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر اسے اور بھارت کو ایونٹ میں فائنل کی دوڑ سے آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے کے پہلے ہی میچ میں سری لنکا کو افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اس کے بعد شناکا الیون نے بنگلہ دیش کو شکست دی۔

سپر فور مرحلے میں بھی سری لنکا نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور افغانستان سے بدلہ لینے کے بعد بھارت کو بھی شکست دی جبکہ سپر فور کے ڈیڈ ربر میچ میں سری لنکا پاکستان کے خلاف کامیاب رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.