
سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوروں سے وصولیاں آج ایک ارب روپے سے تجاوز کر جائیں گی۔
راشد لنگڑیال نے سوشل میڈیا پر اعداد و شمار جاری کرتے ہوئےکہا کہ بجلی چوروں سے 95 کروڑ 10 لاکھ وصول کر لیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 490 بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ 4241 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.