بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اب تک ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بہت اچھا جا رہا ہے: اسد عمر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ابھی تک ووٹرز کا ٹرن آؤٹ بہت اچھا جا رہا ہے، تمام ووٹرز گھروں سے نکلیں، ووٹ ڈالنا آپ کی قومی ذمے داری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بہتر تو یہی ہوتا کہ آج پورے پاکستان میں الیکشن ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ سازش کر کے عمران خان کی حکومت ہٹا کر یہ حکومت لائی گئی، اب بات پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر آنا شروع ہو گئی ہے۔

آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے امیدوار سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پولنگ شروع ہونے کے تقریباً 2 گھنٹے بعد پیغام شیئر کر دیا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات بد سے بدترین ہوتے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

کراچی، ملتان، فیصل آباد، ننکانہ، پشاور، مردان اور چارسدہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.