بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اب تمام سرکاری دفاتر صبح 8 بجے کھلیں گے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج خود صبح 8 بجے دفتر میں تھے، اب تمام سرکاری دفتر صبح 8 بجے کھلیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہفتے میں صرف ایک چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے گزشتہ روز کے اعلانات پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا ہے، نیشنل اکنامک کونسل کی تشکیل، زراعت اور صنعتکاروں کے سمٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے فرداً فرداً حکومت سازی پر مشاورت کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم سے چینی ناظم الامور کی ملاقات میں سی پیک کی تجدید کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4 سال سے رُکے ہوئے اسلام آباد میٹرو منصوبے کو 5 دن میں چلانے کا حکم دیا گیا ہے، یہ ہے خادم پاکستان، یہ ہے کی پاکستان اسپیڈ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.