پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اب تبدیلی نہیں بلکہ انقلاب آرہا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ آئیے عمران خان کی کال پر فوری نئے انتخابات کے لیے مہم کا حصہ بنیں اور امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زیر قیادت اس مہم کا آغاز انشاء اللّٰہ کل پشاور سے ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے گرینڈ جلسے پشاور کے بعد کراچی اور پھر لاہور میں ہوں گے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے کراچی جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے دورۂ کراچی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان اتوار کے بجائے اب ہفتہ کے روز کراچی جائیں گے، وہ 16 اپریل رات 9 بجے کراچی کے عوام سے خطاب کریں گے۔
Comments are closed.