بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اب تبدیلی نہیں انقلاب آئے گا، سینیٹر فیصل جاوید

سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ اب تبدیلی نہیں انقلاب آئے گا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ضمیروں کے سوداگر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ دونوں جماعتیں ضمیر فروشوں سمیت سیاست سے آؤٹ ہو جائیں گی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 27 مارچ کو جلسے میں اہم پیغام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کپتان نے کہا ہے گھبرانا بالکل بھی نہیں ہے، اللّٰہ تعالیٰ کی مدد سے جیت ہماری ہے ۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ جس پارٹی کے ساتھ قوم کھڑی ہو اسکو پریشانی کیسی ، ڈی چوک اسلام آباد میں 27 مارچ اتوار کو عوام بتائیں گے اپوزیشن اور ضمیر فروشوں کو کہ پاکستان کس کے ساتھ کھڑا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.