بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اب ’بند ہوجا فون‘ کہنے سے فون بند ہوجائے گا

سان فرانسسكو: گوگل اسسٹنٹ بہت جلد اینڈروئڈ فون کے لیے ایک آپشن پیش کررہا ہے جس میں آپ آواز کے ذریعے اپنے فون کو آف کرسکیں گے۔

گوگل اینڈروئڈ 12 میں ہم اس کا اشارہ دیکھ چکے ہیں۔ گوگل نے آئی فون اور سام سنگ کی طرح اینڈروئڈ فون کے پاور بٹن کو ایک اور مقصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسے گوگل اسسٹنٹ سے جوڑ کر اسمارٹ فون کو بند کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

اگرچہ اینڈروئڈ 12 بی ٹا میں کئی اہم اور بنیادی تبدیلیاں پیش کی گئی ہیں۔ لیکن اب نائن ٹو فائیو گوگل نے نئے او ایس کے کچھ پہلو کو بغور دیکھا ہے۔ گوگل اسسنٹنٹ کے نئے ورژن میں یہ آپشن موجود ہوگا کہ آپ وائس اسسٹنٹ کی مدد سے فون کو بند کرسکیں گے۔

فی الحال یہ آپشن اینڈروئڈ 12 بی ٹا ون ورژن میں موجود نہیں اور توقع ہے کہ اگلے ورژن میں سامنے آجائے گا۔

You might also like

Comments are closed.