بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ابھی کل کا دن باقی ہے، مزید سرپرائزز آئیں گے، فیاض الحسن چوہان

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ترجمان فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ ابھی کل کا دن باقی ہے، مزید سرپرائزز آئیں گے۔

 انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیر کے روز میں لاہور ہائیکورٹ میں ایک پٹیشن دائر کروں گا، کیا انہوں نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، الیکشن کمیشن ان ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا پابند ہے۔

‏انہوں نے لکھا کہ میں اچھے یا برے وقت میں بھی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ تھا اور آگے بھی اپنے لیڈر کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیرونی سرمائےسے ہمدردیاں تبدیل کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، ابھی کل کا دن باقی ہے،مزید سرپرائزز آئیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کیخلاف حمزہ شہباز کیساتھ ملنےکے ثبوت مل چکے تھے، ڈپٹی اسپیکر نے گھر میں بیٹھ کر اسمبلی اجلاس بلانے کا آرڈر جاری کردیا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران یہ باتیں ہوں گی، منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس تیار ہیں، آج یا کل ریفرنس اسپیکر آفس سے الیکشن کمشن بجھوا دئیےجائیں گے، پارٹی فیصلےکےخلاف منحرف ارکان کا جانا ثابت ہوچکا ہے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ منحرف ارکان کو پہلے نوٹسز جاری کرچکے ہیں اب  ہائیکورٹ میں پٹیشن فائل کی جائےگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آل شریف ہرکسی کو پیسے سے خریدنے کا کام کرتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.