ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ میں نے واقعی ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے نہیں سوچا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سیر ینا ولیمز نے کہا کہ میں ریٹائر نہیں ہوئی ہوں، واپسی کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔
واضح رہے کہ سیرینا ولیمز نے اگست میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔
امریکی جریدے کے لیے اپنے آرٹیکل میں سیرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کی جگہ evolving کا لفظ استعمال کیا اور کہا کہ وہ سب کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ کھیل سے علیحدہ ہو رہی ہیں۔
چالیس سالہ ٹینس اسٹار نے کہا تھا کہ فیملی پر توجہ دینا اب ان کی ترجیح ہے، کبھی سوچا نہ تھا کہ ٹینس اور فیملی میں سے ایک کو چننا ہوگا۔
سیر ینا ولیمز نے اپنے کیریئر میں ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتے ہیں۔
Comments are closed.