متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قیادت سے ملاقات ہوئی، ابھی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچے، اچھی بات ہے بلاول اور آصف زرداری نے ہمارے مطالبات مانے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ حکومت سے بھی اچھی ملاقات ہوئی تھی، نمبرز سے متعلق بھی بات ہوئی۔
وسیم اختر نے کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے شہر کے معاملات سے متعلق بھی نظر رکھنی ہے، ن لیگ ہو، پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی ہو ہمارے مطالبے اس طرح پورے نہیں کیے گئے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمارے مطالبے پوری کردیں پھر فیصلہ کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں، ہمارے ساتھ جو ایشوز ہیں وہ صوبے سے متعلق ہیں۔
وسیم اختر نے کہا کہ مطالبات کی تحریری یقین دہانی کروائیں اور جن کا نفاذ ہوسکتا ہے فوری کروائیں، کنفیوژن ہے، کنفرم نمبرز کسی کے پاس نہیں مگر نیوٹریلیٹی کی بات نہیں۔
Comments are closed.