پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ قانونی طور پر 24 گھنٹوں میں پیش کرنا ہوتا ہے، ابھی تک علی زیدی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
ملیر کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب صدیقی نے کہا کہ علی زیدی کو جس طرح اٹھایا گیا وہ قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے لوگوں کو اغواء کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ آئینی بحران پیدا کر دیا گیا ہے، عدالت کے فیصلے نہیں مان رہے۔
آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ جب غیر قانونی کام ہو گا تو لوگ بولیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ درخواست کرتا ہوں جو بھی کام کرنا ہے قانونی طریقے سے کریں۔
Comments are closed.