بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ابھی تو سب یہ بھول گئے ہوں گے میں بولر ہوں، نسیم شاہ

ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف پاکستان کو آخری اوور میں یادگار جیت دلوانے والے نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ابھی تو سب یہ بھول گئے ہوں گے کہ میں ایک بولر ہوں۔

پوسٹ میچ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ پر آیا تھا تو معلوم تھا کہ چھکے لگا سکتا ہوں۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کی اور کامیاب ہوگیا، یقین تھا کہ کرلوں گا کافی پریکٹس کرتے رہتے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ میچ یادگار رہے گا۔

خیال رہے کہ جب قومی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے تو ایسے میں نسیم شاہ نے فضل حق فاروقی کی ابتدائی دو گیندوں پر چھکے لگا کر قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.