پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تو جنگ کا آغاز ہوا ہے، ابھی سے گھبرا گئے۔
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی حالیہ صورتحال پر بیان جاری کیا ہے۔
فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ابھی تو جنگ کا آغاز ہوا ہے، ابھی سے گھبرا گئے؟ لاکھوں لوگ جب گھیراؤ کریں گے تو بھاگنے کی جگہ نہیں رہنی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ معاملات کو پوائنٹ آف نو ریٹرن پر نہ لے کرجاؤ۔
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس فیصلے سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کسی بھی کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، امپورٹڈ حکومت نے بار بار کوشش کی، کسی طرح عمران خان کو تکنیکی طور پر ناک آؤٹ کیا جائے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ سیاسی، عوامی میدان میں وہ ہر جگہ عمران خان سے شکست کھارہے ہیں، انشاء اللّٰہ عمران خان ایک بار پھر سر خرو ہوں گے، اللّٰہ پر ایمان، مشکلات سے نکلے گا پاکستان۔
Comments are closed.