ایشوریا رائے نے اپنی صاحبزادی اردھیا بچن کے ہمراہ ممبئی میں نیتا مکیش امبانی ثقافتی مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
گزشتہ روز ہونے والی اس تقریب میں پریانکا چوپڑا، نک جونس، شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ اور دیگر کئی شوبز شخصیات موجود تھیں۔
ایشوریا اور اردھیا نے فوٹوگرافرز کیلئے خصوصی پوز دیا، ٹوئٹر پر ایک پرستار نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پسندیدہ لوگ۔
ٹوئٹر صارف نے تصویر میں ابھیشیک بچن کو بھی ٹیگ کیا جس پر ابھیشیک نے جواب دیا کہ ’میرے بھی‘۔
Comments are closed.