جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

ابوظبی کے صحرا میں 100 سے زائد مردہ بلیاں ملنے کی تحقیقات

متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظبی کے صحرا میں 100 سے زیادہ بلیاں  مردہ حالت میں پائی گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 84 بلیاں زندہ ملیں جو بھوک اور پیاس سے نڈھال تھیں اور انہیں بچالیا گیا ہے۔

دریں اثنا حکام کا کہنا ہے کہ اس ظالمانہ اور غیر مہذبانہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ مزید برآں علاقے میں زندہ بلیوں کی گھر گھر تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ بلیوں کو صحرا میں پھینک دینے کا عمل انتہائی مذموم ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

جانوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے والوں نے صحرا میں مردہ بلیوں کو دیکھ کر اسے قتل عام قرار دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.