hookup Longmeadow free hookup sites usa gay hookup places in gloucester county nj best site to hookup with older woman hookups skateboards shirts best hookup apps that aren't a scam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ابوظبی پاکستان کا قلعہ، 10 سال میں صرف ایک ناکامی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر ابوظبی کا شیخ زید اسٹیڈیم گزشتہ 10 سال سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں قومی ٹیم کا قلعہ بن کر سامنے آیا ہے۔ 

لاہور میں 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد سے قومی ٹیم اپنی ہوم سیریز یو اے ای کے ہی میدانوں پر کھیلتی رہی ہے۔ 

قومی ٹیم نے اس میدان میں اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اکتوبر 2010 کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

گرین شرٹس نے ایک روز بعد پھر جنوبی افریقہ کا سامنا کیا تو اسے پھر شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ 

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کو پاکستان اور افغانستان شکست دے سکتے ہیں۔

قومی ٹیم نے اس میدان میں اپنا پہلا میچ 25 نومبر 2011 کو سری لنکا کے خلاف جیتا اور اس کے بعد سے اب تک اسے 6 میچز میں سے صرف ایک میں ناکامی ہوئی۔ 

شیخ زید اسٹیڈیم پر قومی ٹیم اپنے گزشتہ 5 میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے اور جن ٹیموں کے خلاف یہ فتوحات سمیٹیں ان میں ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ 

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں آج پاکستان ٹیم ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم پر ہی نمیبیا کا سامنا کرنے جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.