ابوظبی پولیس نے گاڑی سے سڑک پر سگریٹ کے ٹکڑے پھینکنے والوں کو خبردار کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے سگریٹ کا ٹکڑا پھینکنے پر 1 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ابوظبی پولیس نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی سڑک سے گزرتے ہوئے یا پھر پارکنگ میں گاڑی چلاتے ہوئے سگریٹ کے ٹکڑے، پانی کی خالی بوتلیں یا پھر پلاسٹک بیگز باہر پھینکیں گے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.