ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

ابوظبی سے لاہور کی پرواز سیالکوٹ ایئرپورٹ پر حادثات میں بال بال بچ گئی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ابوظبی سے لاہور کی پرواز سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 2 حادثات میں بال بال بچ گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا تھا کہ پرواز پی کے 264 کو لاہور کے خراب موسم کے باعث سیالکوٹ منتقل کیا گیا۔ 

لاہور کا موسم ٹھیک ہونے کے بعد سیالکوٹ سے ٹیک آف کے وقت جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اے پی بی ایل سی رجسٹریشن کے طیارے کے دوبارہ لینڈنگ کے دوران 3 ٹائر برسٹ ہوگئے۔ 

طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گیا تاہم اس کے مسافروں کو بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا۔ 

ادھر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کو فعال کرنے کےلیے لاہور سے ٹائر سیالکوٹ روانہ کر دیے گئے۔ 

متعدد طیارے گراؤنڈ ہونے کے بعد قومی ایئر لائن کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.