پیر10؍جمادی اوّل 1444ھ5؍دسمبر2022ء

ابوظبی: اسرائیلی صدر کی شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ بحرین کا دورہ مکمل کرکے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

ابوظبی کے ایئرپورٹ پر اماراتی وزیر خارجہ عبداللّٰہ بن زاید نے ان کا استقبال کیا۔

مہمان صدر نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے بھی ملاقات کی۔

صدر اسحاق ہرزوگ ’ابوظبی خلائی مباحثہ‘ میں بھی شرکت کی اور شرکا سے خطاب کیا۔

وہ دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں، رواں سال کے آغاز پر اسرائیلی صدر دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کیلئے یو اے ای آئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.