کراچی میں ابراہیم حیدری سے مچھلیوں کے شکار کے لیے گئے ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی جس کے بعد امدادی اداروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ان کی متعدد ایمبولنسز اور رضاکار ابراہیم حیدری فشری پہنچ گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق لانچ سمندر میں پھنس گئی تھی جسے نکالنے کی کوشش کے دوران وہ الٹ گئی۔
اطلاع کے مطابق کشتی پر 15 سے 20 ماہی گیر سوار ہیں جنہیں ماہی گیروں کی دوسری لانچ کے عملے نے مدد فراہم کی۔
تمام متاثرہ ماہی گیروں کو ابراہیم حیدری کی جاموٹ جیٹی لایا جا رہا ہے۔
Comments are closed.