جمعہ14؍جمادی الاول 1444ھ 9؍دسمبر 2022ء

ابرار احمد نے پانچویں گیند پر ہی پہلی انٹرنیشنل وکٹ حاصل کرلی

انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے پاکستانی اسپن بولر ابرار احمد نے پانچویں گیند پر ہی پہلی انٹرنیشنل وکٹ حاصل کرلی۔

ملتان میں جاری ٹیسٹ میچ میں ابرار احمد نے اپنے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر انگلینڈ کے اوپنر زیک کرولی کو بولڈ کیا۔

واضح رہے کہ ابرار احمد نے آج انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے، اس موقع پر ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے انہیں ٹیسٹ کیپ دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.