
ملتان ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کے 7 بیٹرز کو پویلین بھیجنے والے پاکستانی بولر ابرار احمد نے کہا ہے کہ دوسری اننگز میں کم از کم 5 وکٹیں لوں گا۔
ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران ابرار احمد نے کہا کہ رات کو علم ہوا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کر رہا ہوں۔
انہوں نے آج کی پرفارمنس پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ کوشش ہوگی کہ دوسری اننگز میں بھی کم از کم 5 وکٹیں لوں۔
پاکستانی بولر نے مزید کہا کہ میں نے وائٹ بال سے کرکٹ شروع کی، بین اسٹوکس کی وکٹ لینا اچھا لگا۔
Comments are closed.