پاکستانی بزنس مین اور ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی امریکا حوالگی سے متعلق فیصلہ آگیا۔
ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ نے عارف نقوی کی امریکا حوالگی کی درخواست منظور کرلی۔
وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو رواں ماہ ان کی جسمانی و ذہنی حالت کے سبب امریکا کے حوالے کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔
عارف نقوی کے وکلاء نے دلائل میں کہا تھا کہ عارف نقوی کو امریکا کی جیل میں ناروا سلوک کا سامنا ہوگا، کیس کی سماعت کے دوران چھ ماہر گواہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے امریکا کی جیلوں کی حالت زار بیان کی۔
وکلاء کا کہنا تھا کہ عارف نقوی کو امریکی جیل بھیجنا ان کے انسانی حقوق سے سمجھوتہ کرنے کے مترادف ہے۔
عارف نقوی کو اپریل 2019 میں امریکا کی درخواست پر برطانیہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بانی ابراج گروپ کو دھوکہ دہی، جعلسازی اور منی لانڈرنگ سمیت 16 مختلف الزامات میں 300 برس کی سزا کا سامنا ہے۔
Comments are closed.