جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ابتک 44697 غیر قانونی افغان اپنے ملک جا چکے

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز افغانستان روانگی کے لیے 54 گاڑیوں میں 86 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

گزشتہ روز 1159 غیر قانونی افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ گئے جن میں 287 مرد، 260 خواتین اور 612 بچے شامل تھے۔

جس کے بعد گزشتہ روز تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 97 ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.