صوبۂ بلوچستان سے کانگو وائرس کے 17 مریض کراچی منتقل کیے گئے جن میں سے 2 ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق بلوچستان سے کراچی لائے گئے کانگو وائرس کے 17 میں سے 16 مریض نجی اسپتال منتقل کیے گئے تھے جن میں سے 2 اب ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ کانگو وائرس کا ایک مریض انفیکشیس ڈزیزز اسپتال نیپا میں زیرِ علاج ہے اسے آج ہی بلوچستان سے لایا گیا ہے۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق بلوچستان سے کراچی منتقل کیے گئے 3 مریض انتقال کر چکے ہیں۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ نے یہ بھی بتایا کہ کراچی سے کانگو وائرس کا1 کیس ضلع شرقی سے سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.