قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے کرکٹ کے ابردائی دنوں میں کزن کے جوگرز دینے سے انکار پر عمر اکمل نے بیان دیا ہے۔
بابر اعظم کا ایک انٹرویو میں بتانا تھا کہ جب وہ انڈر 15 کے لیے سیلیکٹ ہوئے تو انہوں نے اپنےایک کزن سے جوتے ادھار مانگے اور اس نے دینے سے انکار کردیا۔
کپتان نے کہا کہ اس انکار نے مجھے یہ سکھا دیا کہ اب جو بھی ہو ، بھلے کم ہو، اپنا ہو، کسی سے کچھ نہیں مانگنا۔
قومی کپتان کے اس بیان پر حال ہی میں عمر اکمل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ابتدائی دنوں میں بابر کو کس کزن نے جوتے دینے سے انکار کیا تھا۔
عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ان رشتہ داروں کو مدد کی پیشکش کی ہے جو کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے، میرے دوسرے بھائی بھی کرکٹ سے ہی منسلک تھے تو ایسا ہم نے تو کبھی ایسا نہیں کیا۔
Comments are closed.