بھارتی دارالحکومت دہلی سے دوحا کے لیے جانے والی پرواز میں آگ لگنے کے سگنل موصول ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی اتار لیا گیا۔
قطر ایئر ویز کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے دیگر پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
295 مسافروں کو لے کر دہلی سے دوحا کی قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 579 کراچی کے قریب تھی کہ پائلٹ کو طیارے میں آگ لگنے کے سگنل موصول ہوئے اور طیارے میں مسافروں نے ہلکہ دھواں محسوس کیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا اور 150 ایئر بس طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی اتارا لیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ہنگامی صورتحال کی وجہ سے کراچی پہنچنے والی پروازوں کی لینڈنگ میں تاخیر ہوئی۔
دوحا سے کراچی کی قطر ایئر ویز کی پرواز 610 فضا میں چکر کاٹتی رہی جبکہ ایئر لنکا کی پرواز یو ایل 183 کو بھی کراچی لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا پڑا۔
اب یہ پرواز یں لینڈ کر چکی ہیں مگر روانگی میں تاخیر ہے، طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے جبکہ مسافروں کو لاؤنج میں انتظار کرایا جا رہا ہے۔
Comments are closed.