تحریکِ انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے آڈیو لیکس سے متعلق ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ یہ کلائنٹ اور وکیل کے درمیان گفتگو ہے جنہوں نے لیک کی انہیں شرم آنی چاہیے، یہ ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے؟
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا ہے کہ یہ کون آڈیو لیک کر رہا ہے؟ وہ لوگ آ کر عدالت کو بتائیں جو ایسی ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو میں دونوں شخصیات چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔
Comments are closed.