وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کے کردار کو بےنقاب کردیا، سوچنے کی بات یہ ہے کہ جب ثاقب نثار منصف تھے تب کیا کچھ کرتے ہوں گے؟
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پائیدار ترقی کےلیے سیاسی اور معاشی استحکام ناگزیر ہے، مہذب معاشروں میں قانون کی حکمرانی اور اقدار کی پاسداری ہوتی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آڈیو لیک کے مطابق پی ٹی آئی کا ٹکٹ دلانے کےلیے ڈیڑھ کروڑ روپے مانگا گیا۔ 2018 میں سازش کے تحت عمران خان کو مسلط کیا گیا۔
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ ملک میں تمام بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سہرا مسلم لیگ ن کو جاتا ہے، پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے ملک میں دہشتگردی نے سر اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ دہشتگردوں کو واپسی کا راستہ کیوں دیا گیا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے جان بوجھ کر ایل این جی درآمد نہیں کی۔
Comments are closed.