اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس کے حوالے سے جے آئی ٹی تشکیل دی جانی چاہیے، تاکہ تحقیقات کی جاسکیں کہ کون ملوث ہے؟آڈیو لیکس سے قومی سلامتی کی رازداری کو عالمی سطح پربےنقاب کیا گیا۔
عمران خان نے کہاکہ ہم ان آڈیوز کی پڑتال کیلئے عدالت سےرجوع کا ارادہ رکھتےہیں تاکہ ایک جے آئی ٹی کے ذریعےسراغ لگایا جاسکے کہ کون سی انٹیلی جنس ایجنسی فون ٹیپ کی ذمہ دار ہے اور کون یہ آڈیوز جاری کررہا ہے جن میں سے بہت سی ترمیم شدہ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی بات کرتا ہوں تو یہ لوگ کانپ جاتے ہیں، کیا حکمت عملی ہو گی کسی کو بھی نہیں پتہ، میری اسلام آباد مارچ کی تیاری مکمل ہے۔
انہوں نے میں مزید کہاکہ دلیر لوگ ظلم نہیں کرتے، میرے خلاف چار مرتبہ لانگ مارچ کیا گیا، مریم بی بی نے لانگ مارچ کیا مگر وہ جی ٹی روڈ پر ختم ہو گیا کیونکہ وہاں قیمے والے نان نہیں تھے۔
Comments are closed.