اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کے کیس کے ساتھ یکجا کر دیا۔
چیئرمین تحریکِ انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کیس میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سماعت کی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس آڈیو لیکس کے خلاف ان کی مرکزی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا۔
وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ پولیس نے ایف آئی اے کو بشریٰ بی بی کا وائس سیمپل لینے کے لیے کہا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے نے پولیس کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو سمن جاری کیا ہے۔
عدالت نے سمن معطلی کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.