قومی اسمبلی کی آڈیو لیکس کمیٹی کے سربراہ اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسلم بھوتانی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی آڈیو لیکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کو بلا رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کے احکامات تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں، بغیر احکامات کے اپنا کام کیسے روک سکتے ہیں؟
اسلم بھوتانی نے مزید کہا کہ عدالت سے براہ راست اور نہ ہی اسپیکر کی جانب سے ہمیں احکامات موصول ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسپیکر یا عدالت کی جانب سے ہمیں باقاعدہ کام سے بھی ابھی تک نہیں روکا گیا۔
آڈیو لیکس کمیٹی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ عدالتوں کو پارلیمان کے کام میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین، قانون اور قواعد کے تحت کمیٹی کو کسی کو بھی بلانے کا اختیار حاصل ہے، ثاقب نثار کے بیٹے کو بھیجے گئے خط میں رولز کا حوالہ دیا گیا۔
Comments are closed.