امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آپ نے گلگت فتح کرلیا لیکن سری نگر بھارت کو دے دیا۔
مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو یاد ہی نہیں رہا کہ کشمیریوں کا مقصد کیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ وفاقی وزیر کہتے ہیں گلگت بلتستان کو فتح کیا اب آزاد کشمر کو فتح کریں گے، آپ نے گلگت بلتستان کو فتح کرلیا لیکن سرینگر بھارت کو دے دیا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر قوم بہادر اور غیرت مند قوم ہے، مظفرآباد حکمرانوں نے ہمیں منزل سے دور کردیا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نے ہمیں موقع دیا تو ہم تعلیم کو مفت کریں گے، آپ کا ووٹ کشمیر کا ووٹ ہے کشمیر کی آزادی کا ووٹ ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آپ نے مسلم لیگ کو آزمایا، پیپلز پارٹی کو آزمایا، پاکستان میں پی ٹی آئی کو آزمایا، اب جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔
Comments are closed.