اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

آپ نے گرفتاری نہیں دی؟ افضل چیمہ سے سوال

گوجرانوالہ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما افضل چیمہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیمپ سے جیل تک پہنچے۔

جیل کے سامنے قیدیوں کی وین دیکھ کر افضل چیمہ ڈی سی آفس کی طرف چلے گئے۔

جیو نیوز نے افضل چیمہ سے سوال کیا کہ آپ نے گرفتاری نہیں دی؟

جیل بھرو تحریک کے حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

افضل چیمہ نے جواب دیا کہ میں نماز پڑھنے آیا ہوں، جیسے حالات ہیں گرفتاری معمولی چیز ہے۔

گجرات سے پی ٹی آئی کارکنوں کی ریلی جیل بھرو تحریک کیمپ پہنچی تھی جس میں سابق ایم پی اے ظفر اللّٰہ چیمہ اور ان کے بیٹے ڈاکٹر سہیل چیمہ بھی شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.