پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
حنا پرویز بٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ ’تمام پی ٹی آئی لیڈرز سے گزارش ہے کہ اب آپ نے بھی بس گھبرانا نہیں ہے۔‘
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس نے لاہور سمیت پنجاب، کراچی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پولیس کی کارروائیوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ صرف لاہور سے اب تک 73 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.