جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

آپ شارک کے منہ میں جھانک کر دیکھنا چاہتے ہیں تو دیکھ لیجیے

کیا کبھی آپ نے شارک کے منہ میں جھانک کر دیکھنے کا تصور کیا ہے، یقیناً نہیں کیونکہ شارک یا اس کے حملے کا سوچتے ہی دل و دماغ پر خوف کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ 

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ماضی کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس کے ذریعے آپ اس نایاب منظر کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

مالدیپ سے تعلق رکھنے والے ایک جانباز اسکوبا ڈائیور نے اپنا تعاقب اور حملہ کرنے والی ٹائیگر شارک کے منہ کے اندر کی ویڈیو اتفاقاً ریکارڈ کر لی جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

مذکورہ ویڈیو ریکارڈ کرنے کے دوران شارک نے اسکوبا ڈائیور پر جان لیوا حملہ کیا، تاہم اس حملے میں اسکوبا ڈائیور تو محفوظ رہا لیکن اس کا کیمرہ شارک نے نگل لیا۔

ٹائیگر شارک کی نذر ہونے والے اس کیمرے نے شارک مچھلی کے اندرونی اعضاء کے انتہائی نایاب مناظر اپنی آنکھ میں محفوظ کر لیے۔

کیمرے کو چارہ سمجھ کر نگلنے والی ٹائیگر شارک کے اندرونی اعضاء دانت، حلق اور گلپھڑے کے نایاب مناظر کیمرے نے ریکارڈ کیے۔

اس موقع پر شارک کو جلد ہی یہ احساس ہو گیا کہ وہ کسی غلط چیز کو نگلنے کی زبردستی کوشش کر رہی ہے، جس کے بعد وہ اسے اگل کر دوسری جانب تیزی سے تیرتی ہوئی چلی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس مختصر کلپ نے صارفین کی بڑی تعداد کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی اور چند ہی لمحوں میں اس نے ہزاروں لائیکس بٹور لیے۔

ویڈیو دیکھنے والے بعض صارفین نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس کی توقع نہیں کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.