مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، آپ کا منہ کالا ہوگیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ خان صاحب کی ایک جیب میں بھارتی دوسری جیب میں اسرائیلی پیسہ تھا۔ جرم ثابت ہوچکا ہے سزا کا تعین باقی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے ساتھ لاڈلوں جیسا سلوک ہوگا، اب ایسا نہیں ہوگا جو کیا ہے اسے بھگتنا ہوگا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کیا پاپولر ہونے پر گناہ، جھوٹ اور کھلواڑ سب معاف ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکی عدالت کے فیصلے کو بھی 62، 63 کا معیار جانچنے کے لیے لے کر آئیں گے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی اس معاملے پر آنے والی ہدایات پر عمل کرے گی، اس معاملے کو عوام کی عدالت میں بھی لے کر جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جیب میں ممنوعہ فنڈنگ یا فارن فنڈنگ کا پیسہ نہیں ہے، ہمارے ساتھ تو ہمیشہ ہی امتیازی سلوک ہوا۔
Comments are closed.