jenny bikini tiny little asian no games allowed filipina heart cupid dating singles time cebu philippines right now asain women

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آپ الیکشن چوری کرنے کیلئے قوم کیساتھ فراڈ کرنا چاہتے ہیں ، سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ الیکشن چوری کرنے کے لیے قوم کے ساتھ فراڈ کرنا چاہتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو  کے دوران کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سازش کے تحت مسط کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، اداروں کا تحفظ کیا جائے، الیکشن چوری کرنے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بل منظور کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے 2023ء کے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد مردم شماری پر کام شروع کر دیا جائے گا، آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوگا، جس میں عمران خان ہی وزیرِ اعظم ہوں گے۔

سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کے خلاف پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے، پولیس سربراہ عوامی نمائندوں سے چھپ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کسی بل کو کوئی منظور نہیں کرے گا،  انتخابی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے، دھمکیاں دینے والوں سے پوچھا جانا چاہیے، الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض لگائے ہیں۔

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے…

خواجہ سعد رفیق کہنا تھا کہ متنازع اقدامات سے پورا الیکشن پراسس متنازع ہوجائے گا، جبراً ای وی ایم کےاستعمال پر قانون سازی کی گئی تو اسےکوئی تسلیم نہیں کرے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر زبردستی قانون سازی کی گئی تو کالا قانون کہلائے گا۔

سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر سیاست دان کو یہ کہنے کا حق حاصل ہے کہ اگلی باری میری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.