صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شہلا رضا کا وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ کے بے لگام وزیر کشمیر میں آٹا بانٹ کر تصاویر بنوا رہے ہیں۔
پی پی کی رہنما شہلا رضا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آپ کے دور میں لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں، آپ کے لوگ کشمیر میں کہہ رہے ہیں کہ بلاول بھاگ گیا، ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں رقوم بانٹی جارہی ہیں۔
شہلا رضا نے کہا ہے کہ آپ کے کیمپ سے خواتین کی بے عزتی کی گئی ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، خواتین کے خلاف وہ لوگ بولتے ہیں جن کے اپنے گھر میں خواتین کی عزت نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین چاہے نواز شریف کے گھر کی ہوں یا آپ کے گھر کی قابل عزت ہیں۔
Comments are closed.