پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر 14 ملکی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023ء جاری ہے۔
اس حوالے سے پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈس شیلڈ خطے کی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقوں میں سے ایک ہے۔
یہ مشق بین الاقوامی تعاون بڑھانے اور ملکی فضائی صلاحیتوں کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔
مشق میں پائلٹس، گراؤنڈ عملہ اور ایئر ڈیفنس کنٹرولرز سمیت جدید لڑاکا طیاروں نے شرکت کی۔
فضائی مشق میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور مصر کی فضائی افواج نے شرکت کی۔
عمان، بحرین، آذربائیجان، انڈونیشیا، مراکش، ازبکستان، چین اور ہنگری کی فضائی افواج نے بھی مشق میں شرکت کی۔
Comments are closed.