ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

آٹے کی قیمت میں اضافے پر پرویز الہٰی نے افسران کو ڈانٹ دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار ناراضی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آٹےکی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سیکریٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کی سرزنش کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے افسران سے اظہار برہمی کرتے ہوئے سوال کیا کہ عوام آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں، آپ دفتروں میں بیٹھے کیا کارکردگی دکھارہےہیں؟

لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے کے ساتھ ہی نئی ریٹ لسٹ جاری کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں سے گڈگورننس کاوعدہ کر رکھا ہے، گندم کوٹہ اور امدادی قیمت بھی بڑھائی پھر بھی یہ حال کیوں؟

وزیراعلیٰ پنجاب نے افسران کو آٹے کی فراہمی کو فوری معمول پرلانے کی ہدایت کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.