اپنے اور موجودہ دور میں آٹے اور گھی کی قیمت کا موازنہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خا ن کی زبان پھسل گئی۔
گزشتہ روز عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے منی بجٹ پر تنقید کی۔
اس دوران عمران خان نے کہا کہ آٹا ہمارے دور میں 60 روپے کلو تھا، آج 135 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے،جو عام آدمی کے کھانے پینے کی چیز ہے۔
عمران خان نے کہا کہ گھی 380 ارب تھا، آج 600 ارب کلو پہنچ گیا ہے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین نے دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں کا موازنہ بھی کیا۔
عمران خان کے اس خطاب کو پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی شیئر کیا اور ساتھ ہی ہنسنے والے ایموجی بھی بنائے۔
دوسری جانب ن لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی اس خطاب کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ اگر جرمنی جاپان کا بارڈر ہوسکتا ہے تو گھی چھ سو ارب kg بھی ہوسکتا ہے۔ ایسی کون سی بڑی بات ہے۔
Comments are closed.