وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کبھی آئین دینے والا پھانسی چڑھا، کبھی آئین کو تحفظ دینے والے کو جلاوطن کیا گیا۔
لاہور سے جیو نیوز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ ایک کو نااہل کرو، دوسرے کو سزا بھی نہ دو۔ دنیا کی کسی عدالت نے ایسا فیصلہ کیا کہ گناہ گار کو سزا نہ دی جائے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی سیاسی ساکھ داؤ پر لگا کر حکومت سنبھالی۔
انہوں نے کہا ہم آنے والے دنوں میں سہولت کاروں کو بےنقاب کرنے جا رہے ہیں۔ آئین کا تخفظ کرنے والے کو ہائی جیکر بنادیا گیا۔
Comments are closed.