آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق اور آنجہانی آل راؤنڈر ایڈریو سائمنڈس کے بیٹے وِل سائمنڈس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ وقت گزارا۔
وِل سائمنڈس نے سڈنی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسکواڈ سے ملاقات کی۔
اس دوران انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ پریکٹس کرتے ہوئے بولنگ اور بیٹنگ بھی کی۔
وِل سائمنڈس نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز دیکھ رہا ہوں اور چاہتا ہوں پاکستان جیتے۔
وِل سائمنڈس سے پوچھا گیا کہ ٹریننگ کے دوران آپ کو پاکستان ٹیم کے کون سے کھلاڑی سب سے اچھے لگے تو انہوں نے جواب میں محمد رضوان، بابر اعظم اور شاہین آفریدی کا نام لیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔
Comments are closed.