کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
آغا سراج درانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ ہیں، مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.