وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی احد چیمہ نے بریت کے لیے درخواست دائر کر دی۔
احتساب عدالت نے احد چیمہ کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کر کے 28 اپریل کو جواب مانگ لیا۔
نیب نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا ہوا ہے۔
بریت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف کوئی شواہد سامنے نہیں آ سکے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احد چیمہ کو ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔
Comments are closed.