آل پاکستان جمناسٹک چیمپئن شپ خیبر پختون خوا نے جیت لی۔
سندھ کے جمناسٹرز دوسرے نمبر پر رہے جبکہ بلوچستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان جمناسٹک فیڈریشن اور نجی اسکول کے تعاون سے ہونے والی چیمپئن شپ میں صوبوں سمیت 40 تعلیمی اداروں کے 450 اسٹوڈنٹس نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایونٹ میں 10 سے 16 سال کے ایتھلیٹس شامل تھے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یہ تو ابتداء تھی، تعلیمی اداروں میں جمناسٹک کے کھیل سے بچوں میں ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں مزید جمناسٹرز کے درمیان چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
کراچی میں 2 روزہ آل پاکستان جمناسٹک چیمپئن شپ کا اختتام زبردست انداز میں ہوا۔
اختتام پر مہمان خصوصی کموڈور سید خالد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
Comments are closed.