اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

آل پاکستان انجمن تاجران نے کل ہڑتال کی کال نہیں دی، اجمل بلوچ

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران نے کل ہڑتال کی کال نہیں دی۔ 

راولپنڈی سے جاری اپنے بیان میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ تاجر برادری نے کبھی کسی سیاسی جماعت کی کال پر ہڑتال نہیں کی۔ 

اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں عوام پر انتہا کا ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔ خدارا ملک کو سیاسی بحران سے نکالا جائے۔ 

صدر انجمن تاجران نے مزید کہا کہ جس دن ملک سیاسی بحران سے نکل آیا معاشی بحران ختم ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.